ملتان (سٹاف رپورٹر ) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا بنیادی مقصد انسانی حقوق، ان کی اہمیت اور ایک منصفانہ معاشرے کی تشکیل میں ان کے کردار کے بارے میں آگہی پیدا کرنا تھا،سیمینار میں شریک مقررین نے انسانی حقوق کے فروغ میں نوجوانوں کے کلیدی کردار پر زور دیا اور طلبہ کو ایک منصفانہ اور پرامن معاشرے کے قیام میں فعال کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔