• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتیں، پولیس نے 29 مقدمات درج کرلیے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 29 مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے نعمان سے تین ڈاکو اسلحہ کے نوک پر نقدی موٹرسائیکل و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے فاروق احمد سے ڈاکو گن پوائنٹ پر چالیس ہزار و موبائل لوٹ کر لے گئے راشد سے پچاس ہزار و موبائل چھین لیا تھانہ قطب پور کے علاقے افتخار احمد سے ڈاکووں نے نقدی و موبائل چھین کر لے گئے یوسف سے جھپٹا مارکر موبائل چھین کر نامعلوم ملزمان فرار تھانہ ممتاز آباد کے علاقے محبوب احمد سے موبائل چھین لیا تھانہ مخدوم رشید کے علاقے الطاف حسین سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین لی جبکہ تھانہ صدر کے علاقے مدثر کا موبائل اسلم کا گھریلو سامان الپہ کے علاقے اسد کی نقدی و موبائل شاہ رکن عالم کے علاقے حنیف کا گیس میٹر سیتل ماڑی کے علاقے ظفر کا بجلی میٹر حبیب اکرم کا موبائل دہلی گیٹ کے علاقے عثمان کا سامان کینٹ کے علاقے نعیم ، خضر حیات ، اسلم کے موبائلزفونزچوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید