• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی زیر صدارت قبضہ واگزار کمیٹی کا اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابو بکر کی زیر صدارت قبضہ واگزار کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف کیسز کی سماعت کی گئی،اجلاس میں شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں، اراضی پر قبضوں اور زیرالتواکیسز پر تفصیلی غور کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے متعلقہ محکموں کے افسران سے کیسز کی موجودہ صورتحال، قبضہ، فیلڈ رپورٹس اور قانونی کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ لی،اجلاس میں ہر کیس کا ریکارڈ پیش کیا گیا اور غیر قانونی قبضوں کے خاتمے کے لیے فوری احکامات جاری کئے گئے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااورقبضہ واگزار کمیٹی کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
ملتان سے مزید