ملتان (سٹاف رپورٹر )عقیدت فاونڈیشن سوسائٹی کے بانی افتخار چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منا یا جا رہے، بے سہارا، یتیم بچوں کے حقوق کا بھی خیال رکھا جائے، عقیدت فاونڈیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا ہماری تنظیم بے سہارا، یتیم بچوں کی عرصہ دراز سے کفالت کر رہی ہے ،اس موقع پر عقیدت فاونڈیشن سوسائٹی کی صدر حمیرا افتخار ودیگر مقررین نے خطاب کرتے کہا کہ اللہ یتیم بچوں کی پرورش کرنے والوں کو پسند کرتا ہے، اس نیکی میں آ پ بھی اپنا حصہ ملائیں ۔