• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی شرعی عدالت کی عمارت خالی کروانے کافیصلہ افسوسناک ہے

کوئٹہ (پ ر) مرکزی علماء کونسل بلوچستان کے صدر مفتی وحید احمد اور جنرل سیکرٹری نسیم الرحمٰن آغا نے وفاقی شرعی عدالت کی عمارت دوسری عدالت کے لیے خالی کروانے کے حکومتی فیصلے کو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت قرار دیا ہے مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت پاکستان کا ایک اہم آئینی و شرعی ادارہ ہے جس نے اپنے قیام سے آج تک ایسے بنیادی اور تاریخی فیصلے دیے ہیں جنہوں نے ملک میں اسلامی تشخص اور عدالتی وقار کو مضبوط کیا سود اور ٹرانس جینڈرز ایکٹ سے متعلق فیصلے اس کی شریعت کے مطابق رہنمائی کا واضح ثبوت ہیں اس ادارے کو اس کی اپنی عمارت سے محروم کرنا دراصل اس کی خودمختاری اور وقار پر حملہ ہے انہوں نے کہا کہ مخصوص حلقے ہمیشہ سے اسلامی قوانین کے نفاذ میں رکاوٹ رہے ہیں اور یہ فیصلہ انہی سازشوں کی ایک کڑی محسوس ہوتا ہے مرکزی علماء کونسل بلوچستان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاقی شرعی عدالت کو اپنی عمارت سے بے دخل کرنے کا فیصلہ فوراً واپس لیا جائے ملک کی بار کونسلز، وکلاء تنظیمیں، دینی و سماجی حلقے اس فیصلے کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں آئینی و شرعی اداروں کی حرمت اور خودمختاری کو یقینی بنایا جائے۔

کوئٹہ سے مزید