کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی گل محمد کوئٹہ کے سیاسی و قبائلی رہنماء ثناء اللّٰہ خان نے یونین کونسل 23 اور 24 کے پولنگ اسٹیشن نجی تعلیمی اداروں سے گورنمنٹ گرلز و بوائز ہائی اسکولز منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مطالبے پر عمل درآمد نہ کیا گیا توعدالت عالیہ رجوع کریں گے یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ماضی میں گل محمد حلقہ 51 ایک ہی یونین کونسل پر مشتمل تھا جسے اب 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ بوائز اور گرلز ہائی اسکولز کلی گل محمد ہمیشہ عام اور بلدیاتی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن رہے ہیں اب پولنگ اسٹیشن تبدیل کرکے نجی تعلیمی اداروں میں رکھ دیا گیا ہے اور ایک نجی اسکول کا مالک اور ایک نجی اسکول کے پرنسپل انتخابات میں امیدوار ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولنگ اسٹیشن نجی ادارے سے سرکاری سکولز منتقل کیے جائیں۔