• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا اجلاس

کوئٹہ (پ ر) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا اجلاس زیرِ صدارت حاجی عبدالغفار لانگو ہوا جس میں ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں اخباری اداروں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا نمائندہ وفد اسلام آباد کا دورہ کرے گا جہاں وہ سیکرٹری اطلاعات اور پریس انفارمیشن آفیسر سے ملاقات کرکے انہیں بلوچستان سے شائع ہونے والے اخبارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کرے گا وفد ربجا اور اسلام آباد پریس کلب کے عہدیداران سے بھی خصوصی ملاقاتیں کرے گا اجلاس کے اختتام پر عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایکشن کمیٹی پرنٹ میڈیا کے حقوق کے تحفظ، صحافیوں کے مسائل کے حل اور اخباری اداروں کی مضبوطی کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔
کوئٹہ سے مزید