• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے، قبائلی رہنما

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ضلع قلعہ عبداللّٰہ تحصیل دوبندی کے قبائلی رہنماؤں عبداللّٰہ صافی اور مولوی ولی داد نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی جدی پشتی جائیداد سے دستبردار کرانے کی کوشش کی جارہی ہے قبیلے کے 11 افراد کو اغوا کرنے والےنامزد ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ تحصیل دوبندی شرنہ صافی دوبندی تھانہ کیچ ادوزئی کی حدود میں صافی قبیلے کے پرامن و نہتے لوگوں پر ایک قبیلے کے 40 سے زائد مسلح افراد نے حملہ کیا اور ہمارے 11 افراد جن میں 4 بچے اور ایک ضعیف العمر شخص شامل تھا کو اغواء اور 3 روز تک تشدد کا نشانہ بنایاپولیس نے مغویوں کو بازیاب کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کیا مذکورہ عناصر نے گزشتہ دنوں چمن میں پریس کانفرنس کے ذریعے دروغ گوئی کا سہارا لیا ہم ان کے تمام الزمات کو مسترد کرتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ دیگر ملوث عناصر کو بھی گرفتار کیا جائے۔

کوئٹہ سے مزید