کوئٹہ( پ ر) وحدت گارڈین آرگنائزیشن کے پریس ریلیز کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے عوام ہر سال دسمبر سے مارچ تک گیس کی شدید لوڈشیڈنگ، پریشرکی کمی اور انتظامی نااہلی کے باعث ناقابلِ برداشت مشکلات کا سامنا کرتے ہیں انتہائے سردی میں گیس جیسی بنیادی ضرورت کی عدم دستیابی نہ صرف گھریلو امور کو مفلوج کر دیتی ہے بلکہ بزرگوں، بچوں اور مریضوں کی صحت کو بھی سنگین خطرات لاحق ہوتے ہیں یہ صورتحال حکومتی اداروں کی غفلت اور ناقص منصوبہ بندی کا واضح ثبوت ہے بیان میں مطالبہ کیاگیا ہےکہ کوئٹہ اور گردونواح میں گیس کی بلاتعطل اور منصفانہ فراہمی فوری طور پر یقینی بنائی جائے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے مسئلے کوحل کیاجائے۔