• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان گرینڈ الائنس کا مطالبات کے حق میں تحریک کا اعلان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان گرینڈ الائنس کے مرکزی آرگنائزر پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ اور جنرل سیکرٹری حاجی علی اصغر بنگلزئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آر اے اور دیگر مطالبات کے حق میں صوبے بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہاکہ چھ ماہ گزرنے کے باوجود تاحال ہمارے مطالبات سے متعلق سفارشات منظور نہیں ہوئیں جس سے 2لاکھ 32ہزار ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 12 دسمبر کو تمام اضلاع میں الائنس کی ضلعی ایکشن کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے 13 دسمبر کوتمام اضلاع میں پریس کانفرنسز ہونگی15 اور 16 دسمبر کو تمام سرکاری دفاتر پر سیاہ جھنڈے اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے ملازمیں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باند ھ کر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے17دسمبر کو قلات ڈویژن اور سبی ڈویژن ، 18 دسمبر کو ژوب اور رخشان ڈویژن ، 19 دسمبر کو مکران اور نصیرآباد ڈویژن کے 20 دسمبر کو لورالائی اور کوئٹہ ڈویژن کے اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے23 دسمبر کو کوئٹہ 24 اور 26 دسمبر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے 9 دسمبر کو صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال، 30 اور 31 دسمبر کو صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن اور یکم جنوری 2026ء کو بلوچستان گرینڈ الائنس کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید