• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویٹرن انجینئرز فورم دکھی انسانیت کی خدمت بھی احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے، انجینئر ناصر ایاز گرمانی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویٹرن انجینئرز فورم کا 45 واں اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا، اجلاس سے ویٹرن انجینئرز فورم کے صدر انجینئر ناصر ایاز گرمانی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا ویٹرن انجینئرز فورم انجینئرنگ کے شعبہ میں گراں قدر خدمات کے علاوہ دکھی انسانیت کی خدمت کا کام بھی احسن طریقے سے سرانجام دیے رہا ہے، ہر سال لاکھوں روپے زکوٰۃ فنڈز میں اکٹھےکر کے ضرورت مند اشخاص اور اداروں میں تقسیم کئے جاتے ہیں، فورمپاکستان کے تمام ریٹائرڈ انجینئرز کو اس فورم میں شمیو لیت کی دعوت دیتا ہے، اجلاس سے سابق سی ای او میپکو چوہدری محمد اکرم، امجد نواز بھٹی (صدارتی امیدوار برائے واپڈا ہاؤسنگ سوسائٹی) مرزا محمد شریف، میاں محمد علی، عبدالمتین خان (سی ای او ریٹائرڈ) محمد اکرم بھٹی (جی ایم ریٹائرڈ) و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجربہ کار انجینئرز کی تجاویز اور رہنمائی ملکی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔

ملتان سے مزید