• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں ڈکیتی و چوری کی وارداتیں جاری‘ پولیس نے33مقدمات درج کرلئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 33مقدمات درج کرلیے‘ تھانہ گلگشت کے علاقے میں ایک شخص نوید سے تین ڈاکو طلائی انگوٹھی چھین کر فرار ہوگئے، عرفان سے  15ہزار روپے چھن گئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں فرخ حیات سے،تھانہ نیوملتان کے علاقے میں عاصم علی کے جھپٹا مارکر موبائل فونز چھین کر نامعلوم ملزمان فرار ہو گئے، تھانہ الپہ کے علاقے میں سمیع اللہ سے ڈاکو نے نقدی چھین لی، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں وسیم عباس سے ڈاکو 30ہزار  روپے اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے، تھانہ راجہ رام کے علاقے میں ساجد سے ڈاکو  16ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں سعید احمد کا سونا وغیرہ‘ بستی ملوک کے علاقے میں فدا حسین کا ٹرانسفارمر، صدر شجاع آباد کے علاقے میں شاہد رسول کے درخت‘ سٹی جلالپور پولیس نے محسن حیات کے تار، غلام شبیر کا موبائل فون، عبدالصمد کا سامان، صدر جلالپور کے علاقے میں شعیب اختر کا موبائل فون، ظفر اقبال کا تار، نیوملتان کے علاقے میں شکیل، شاہ رکن عالم کے علاقے میں فیصل شکیل کی موٹر سائیکلیں‘ لوہاری گیٹ کے علاقے میں یوسف زوہیب کے موبائل فونز، رفیع کی کیبل وغیرہ، کینٹ کے علاقے میں رفیق احمد کے کمپیوٹرز،کامران کا کپڑا مالیت چار لاکھ، چہلیک کے علاقے میں تنویر احمد کی موٹرسائیکل، قطب پور کے علاقے میں راشد اور آصف، ممتاز آباد کے علاقے میں عبدالماجد ،محمد یوسف راشد ایوب ،وسیم کے موبائل فونز و میٹر بجلی، کوتوالی کے علاقے میں رفیق کا سامان، ڈی ایچ اے کے علاقے میں اقبال کا سامان، الپہ کے علاقے میں صابر اور قادر پورراں کے علاقے میں اللہ دتہ کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

ملتان سے مزید