ملتان(سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ذوالفقار علی نے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزم محسن علی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا،ملزم کے وکیل ناصر علی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے بتایا کہ استغاثہ کے شواہد ناکافی تھے، یادرہے کہ ملزم پر فرد جرم 19 نومبر کو عائد کی گئی تھی۔