ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبہ سرائیکستان کے قیام کے حوالےسے پاکستان سرائیکی پارٹی (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا، مظاہرے کی قیادت مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس، مرکزی سیکرٹری جنرل سید خلیل بخاری، چیف آرگنائزر احمد نواز سومرو، ملتان ڈویژ ن کے صدر مہر ربنواز چاون، ضلعی صدر ملتان محمد صادق خان، سٹی ملتان کے صدر محمد اجمل خان بادوزئی نے کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ سرائیکی قومکو اس وقت تک حقوق نہیں مل سکتے جب تک صوبہ سرائیکستان کا قیام عمل میں نہیں آتا، پاکستان سرائیکی پارٹی رہبر سرائیکستان بیرسٹر تاج محمد لنگاہ مرحوم کے نظریے کو لے کر جدوجہد کررہی ہے،مظاہرے میں ارشاد عباسی، حمید خان بلوچ، رشید انصاری، محمد شعیب، مہر اشفاق چاون، ملک عبداللہ نواز بوہنہ، محمد قاسم وجڑ، محمد رمضان بھین اور محمد لطیف سیال سمیت دیگر نے شرکت کی۔