• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہد ٹاؤن حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا اور زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کے علاقے فہد ٹاؤن میں المناک حادثے کے دوران جاں بحق افراد کے ورثا اور زخمیوں میں امدادی چیکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں جاں بحق افراد کے ورثا کو 12 لاکھ روپے جب کہ زخمیوں کو 6 لاکھ روپے کے چیک دیے گئے، حادثے میں 19 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 26 زخمی ہوئے تھے، تقریب میں ممبر قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی بھی شریک ہوئے، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت بہت جلد ان افراد کی بھی مدد کرے گی جنہیں حادثے کے باعث مال مویشی یا دیگر مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، اس موقع پر اوگرا کے سینئر افسران سہیل احمد طارق اور سرمد اسلم بھی موجود تھے۔

ملتان سے مزید