ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عابد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں،اس سلسلے میں شہر کی مرکزی شاہراؤں،رہائشی علاقوں اور کمرشل مقامات پر روزانہ کی بنیادوں پر واشنگ ایکٹیوٹی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھری سڑکیں اور صاف ماحول فراہم کیا جا سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کی مختلف مرکزی شاہراہوں اور مصروف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کیا،سی ای او عابد حسین بھٹی نے عملے کو ہدایت کی کہ شاہراہوں کی بھرپور صفائی، واشنگ اور جراثیم کش سپرے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔