ملتان(سٹاف رپورٹر)شاہ شمس پولیس نے حکومت کےخلاف نعرے بازی اور کانسٹیبل کو زدو کوب کرنے کے الزام میں 9نامزد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان اجمل، طاہر شاہ، عاشق اللہ اورحاجی سرور وغیرہ نامعلوم افراد کے ہمراہ روڈبلاک کرکے حکومت کیخلاف نعرے بازی کررہے تھے جن کو منع کیا تو ملزمان طیش میں آگئے اور کانسٹیبل نواز سے مزاحمت شروع کردی اور نقدی نکال لی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔