• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی، 266 ارب روپے سے زائد کے 8 منصوبے منظور

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) سینٹر ل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے266ارب روپے سے زائد مالیت کے 8ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ، ان میں سے256ارب روپے کے چار میگا پروجیکٹس کو حتمی منظوری کےلیے ایکنک کو بھیج دیاگیا ہے، سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا، تعلیم وتربیت کے شعبے میں 14ارب روپے لاگت کے وزیراعظم کے پاکستان فنڈبرائے تعلیم منصوبے کی منظوری دی گئی ، احسن اقبال نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد آئی ٹی ، اے آئی ، سائنس ، معدنیات کےا ور دیگر شعبوں کے ٹاپ کے ضرورت مند طلباء کو سکالرشپ اور قرض حسنہ فراہم کرنا ہے، انہوں نے اس منصوبے کے پی سی ون کو تبدیل کرنے کی بھی ہدایت کی ، تعلیم کے شعبے کے دوسرے منصوبے میں نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں گریجوایٹ بلاک کی تعمیرکے لیے ایک ارب 60 کروڑ روپے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

اہم خبریں سے مزید