اسلام آباد( تنویر ہاشمی ،کامرس رپورٹر) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں چار منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 79کروڑ70لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ، بنک نے سندھ کے ساحلی علاقوں اور حکومتی اداروں میں اصلاحات کیلئے 54کروڑڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی جبکہ تعلیم اور صحت کے 25کروڑ70لاکھ ڈالر کے دومنصوبوں کےلیے ایشیائی ترقیاتی بنک اور پاکستان کے مابین معاہدوں پر دستخط ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک نے54کروڑ ڈالر کےد و منصوبوں کی منظوری دی جن میں صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں کو قدرتی آفات سے بچانے کے پروجیکٹ کے لیے 40کروڑ ڈالر اور سرکاری اداروں( ایس او ایز) میں اصلاحات کے عمل بڑھانے کا منصوبہ کے لیے 14کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی۔