اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی تعداد کتنی ہے ؟، اعدا د و شمار سامنے آگئے ،سرکاری دستاویز کے مطا بق وفاقی وزارتوں ، ڈویژنوں، منسلک محکموں،ذیلی دفاتر اور آئینی داروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کی تعداد 31455ہے، رپورٹ کے مطابق 38وزارتوں اور ڈویژنوں میں مجموعی طور پر کل 581581ملازمین کام کرتے ہیں، ان میں سے مرد ملازمین کی تعداد 550126اور خواتین کی تعداد 31455ہے۔اس طرح خواتین کے تناسب کی شرح 5اعشاریہ 83فیصد ہے، تازہ ترین ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ایک نیا مراسلہ ارسال کردیا جس میں خواتین کیلئے مختص 10 فیصد کوٹہ پر عمل درآ مد کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔