اسلام آباد (خبر نگار)PTI کی سیاسی کمیٹی کی دوبارہ تشکیل، 23رکنی کمیٹی میں علی امین گنڈاپور شامل نہیں جبکہ بیرسٹر گوہر ، سلمان اکرم راجہ، فردوس شمیم ، شیخ وقاص ، سہیل آفریدی ،محمود اچکزئی،عمر ایوب سمیت دیگر ارکان نامزد کئے گئے پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی اور اس کے اتحاد کیلئے 23 رکنی سیا سی کمیٹی کی ازسرِنو تشکیل کا اعلان کر دیا ، جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کی بانی چیئرمین کی ہدایات اور سینئیر قیادت سے مشاورت کے بعد تشکیل نوگئی ہے ۔