کراچی(آئی این پی ) بھارت نےروزگار کی تلاش میں جانے والے 11پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے، ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر،بھارت نے روزگارکیلئے جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی کشتی بھی تحویل میں لے لی۔ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے روزگارکیلئے جانے والے 11 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔