• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی J-36 کی تیز رفتار تیاری، امریکی فائٹر پروجیکٹس کو برسوں پیچھے چھوڑ دیا

کراچی (نیوز ڈیسک)چین کی J-36کی تیزرفتار تیاری، امریکی فائٹر پروجیکٹس کو سالوں پیچھے چھوڑ دیا۔مستحکم تحقیق و ترقی کاڈھانچہ، تجربہ کار ٹیم اور ٹھوس ڈیزائن انفراسٹرکچر نے J-36 کی ترقی کو رفتار دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے اپنے سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ J-36کی ترقی میں تیز رفتاری اختیار کی ہے، جس نے امریکی ترقی کو کئی سال پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس رفتار کی بنیاد چین کے تجربہ کار انجینئروں اور مستحکم تحقیق و ترقی کے ڈھانچے پر ہے۔ یانگ شوی فینگ، جو چین کے چینگدو ایئرکرافٹ ڈیزائن انسٹیٹیوٹ کے سینئر انجینئر اور پرفارمنس ریسرچ ڈویژن کے ڈائریکٹر ہیں کے مطابق تجربے اور مہارت بنیادی اہمیت رکھتے ہیں اور نئی کمپنیوں کو صفر سے شروع کرنے پر پروجیکٹ میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید