• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار کونسل کے انتخابات، سندھ میں بیرسٹر صلاح الدین احمد بھی جیت گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان بار کونسل کے انتخابات کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں پولنگ مکمل کرلی گئی، سندھ کی 6نشتوں کیلئے بیرسٹر صلاح الدین احمدفاتح رہے جبکہ دیگر نشتوں پر فاتح امیدواروں کا اعلان اتوار کو ہوگا،پولنگ کا انعقاد ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے دفتر میں ہوا، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سمیت معروف وکلا نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا،داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے، سندھ کی 6 نشستوں پر 14 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا ہے، شیڈول کے مطابق ووٹوں کی گنتی کا عمل 17 دسمبر اور حتمی نتائج کا اعلان 22 دسمبر کو کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا انعقاد سندھ ہائی کورٹ میں قائم ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے دفتر میں کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید