لاہور(کورٹ رپورٹر) پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں پنجاب کی11نشستوں میں سے8 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدواران نے میدان مار لیا، دو نشستوں پر حامد خان گروپ کے امیدوار کامیاب ہوسکے، پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں پنجاب کی گیارہ نشستوں پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں پولنگ ہوئی، عاصمہ جہانگیر گروپ کے اعظم نذیر تاڑر ، احسن بھون ، پیر مسعود چشتی ،طاہر نصراللہ واڑئچ،، ثاقب اکرم گوندل، سید قلب حسن، حفیظ الرحمان چوہدری اور عامر سعید راں ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہوگئے، وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر کا کہنا تھا کہ انڈیپنڈنٹ گروپ جیت چکا ہے، سیاسی جماعتوں کی بیچ میں مداخلت کے خلاف ایک بار پھر بار نے ریفرنڈم کردیا ہے۔