کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت پر ٹرمپ کے 50فیصد ٹیرف ختم کیے جائیں،امریکی کانگریس میں قرارداد پیش،اراکین کا کہنا تھا یہ غیر ذمہ دارانہ ٹیرف حکمت عملی بھارت جیسے اہم شراکت دار کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ کانگریس کی آئینی تجارتی اختیارات کو دوبارہ بحال کیا جائے اور اضافی 25 فیصد ثانوی ٹیرف بھی ختم کیے جائیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کے تین ارکان راس (شمالی کیرولینا)، مارک ویسی (ٹیکساس) اور راجا کرشنامورتی (الینوئے) نے ایک قرارداد پیش کی ہے جس کا مقصد ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت پر لگائے گئے 50 فیصد تک ٹیرف کو ختم کرنا ہے۔