• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، خاتون سمیت 17 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )  راولپنڈی پولیس  نے مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 17 جرائم پیشہ عناصر گرفتار  کر لئے۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ معہ ایمونیشن، جعلی نوٹس،چرس بھی برآمد کی گئی، الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی مجرم کو گرفتار کر لیا، اشتہار ی مارچ 2025ء سے وارث خان پولیس کو مطلوب تھا، جب کہ پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی مجرم کو گرفتار کر لیا، ادھر راولپنڈی پولیس نے 7 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،تھانہ بنی پولیس نے دو ملزموں کوگرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن، آر اے بازار پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن، مورگاہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن، چونترہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن، چکری پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا ۔جعلی کرنسی نوٹ برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید