• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی اور نفرت کے خلاف انسانیت کی فتح، نہتے مسلمان نے بندوق والے حملہ آور کو دبوچ لیا، سیکڑوں یہودیوں کی جان بچالی

سڈنی (اے ایف پی /نیوزڈیسک )آسٹریلیا کے شہرسڈنی کے مشہورساحلی سیاحتی مقام بونڈائی پر ’’حنوکا‘‘کا مذہبی تہوارمنانے والے یہودیوں پر 2حملہ آوروں کی اندھادھند فائرنگ ‘ایک اسرائیلی شہری‘10سالہ بچی اور برطانوی نژادربی سمیت 15افراد ہلاک ‘ دو پولیس افسر‘چاربچوں اوراسرائیلی شہری سمیت 40 زخمی‘ جوابی کارروائی میں ایک ملزم ماراگیاجبکہ ایک نہتے مسلمان پھل فروش احمد الاحمد نے بندوق بردار دوسرے حملہ آورکو دبوچ کر سیکڑوں یہودیوں کی جان بچالی اوردہشتگردی و نفرت کیخلاف انسانیت کو جیت دلادی ‘ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ایک دہشت گرد حملہ تھا جو اتوار کی شام مقامی وقت کے مطابق تقریباً 6 بج کر 40 منٹ پرپیش آیا‘ فائرنگ تقریباً 20 منٹ تک جاری رہی‘جائے وقوعہ کے قریب گاڑی سے ایک مشتبہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) بھی برآمد ہوا ہے‘واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈاجاری ہےجبکہ دوسری جانب ایک مسلمان احمد الاحمد کو سیکڑوں لوگوں کی جانیں بچانے پر ہیرو قرار دیا جارہا ہے ‘ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے وزیراعلیٰ کرس منز نے مسلمان شہری احمدالاحمدکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ اس کی بہادری کے نتیجے میں آج بہت سے لوگ زندہ ہیں‘ مسلم شہری کو خود بھی دو گولیاں لگی ہیں تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے‘ ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ حملہ آسٹریلیا کی 30سالہ تاریخ کا بدترین حملہ ہے،وزیراعظم اینتھونی البانیز نے لوگوں کی جانیں بچانے والوں کو ہیرو قرار دیا ہے ، انہوں نےکہاکہ یہ آسٹریلوی ہیرو ہیں اور ان کی بہادری نے جانیں بچائی ہیں‘ اس “شیطانی” دہشت گرد حملے کے بعد حکومت یہود مخالف رویوںکے خاتمے کے لیے جو کچھ بھی ضروری ہوا، کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید