• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم وصال سیدنا ابوبکر صدیقؓ سرکاری سطح پر منایا جائے، سنی علماء کونسل

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) سنی علماء کونسل اسلام آباد کے زیرِ اہتمام 22جمادی الثانی یوم وصال سیدنا ابوبکر صدیق ؓپر عام تعطیل کرکے سرکاری سطح پر نہ منائے جانے کے خلاف جامع مسجد رحمانی آبپارہ اسلام آباد سے مدح صحابہ مطالباتی جلوس نکالا گیا۔ مفتی تنویر عالم فاروقی، مولانا یعقوب طارق،حافظ نصیر احمد، مولانا عبدالرحمن معاویہ،مولانا عثمان عثمانی و دیگر نے مدح صحابہ مطالباتی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ کے امت مسلمہ پر بہت سارے احسان ہیں۔ حکومت وقت 22جمادی الثانی خلیفہ بلا فصل سسر پیغمبر حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓکے یوم وفات پر پورے ملک میں عام تعطیل کرے۔
اسلام آباد سے مزید