• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردیوں کیساتھ ساتھ وارداتوں میں بھی اضافہ، 20 موٹرسائیکل غائب ہوگئے

راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار )راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 15موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں 2نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پرمرزا محمد طارق سےموٹرسائیکل اور فون چھین کرلے گئے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ اسلم مارکیٹ میں 2موٹرسائیکل سوار خان مرجان سے 20ہزارروپے اور موبائل چھین کرلے گئے ،اعوان مارکیٹ میں ریحان ملک کاموٹرسائیکل ،اور تین موبائل ،عیدگاہ روڈ پر حسنات منظور کے اے سی کاپائپ، الیکٹرک وائر،اور استری ،ڈھوک کالا خان میں جنید احمد کے گھر کی بیٹھک کا تالہ توڑ کر اندر سے الیکٹرک سامان، چاندنی و دیگر سامان،ڈاکٹر شعیب والی گلی میں اے ایس ایف کے ملازم دلاور علی کے گھر کے تالے توڑ کر 2 طلائی انگوٹھیاں 2 طلائی ٹاپس، موبائل ،شادی کے کپڑے ،تعلیمی اسناد، ڈومیسائل ،اپوانٹمنٹ لیٹر اور 47 ہزار روپے، ،ڈھوک چراغ دین میں سید علی اصغر شاہ کے گھرسے طلائی زیورات وزنی پانچ تولہ اور آٹھ لاکھ روپے،کامل آباد میں رانی بی بی کے گھر سے تالے توڑ کر 3لاکھ روپے ،سونا مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے اورایل ای ڈی چوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید