اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات انجینئر گل اصفر خان بگھور نے کہا ہے کہ چکڑالہ پچنند روڈ اور گھمبیر پہ پل کی تعمیر کے منصوبے ترقیاتی پلان میں شامل کئے جائیں گے ۔ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے یہ یقین دہانی سابق بیو ر کریٹ ایڈوکیٹ ملک امتیاز فارق کنڈایڈوکیٹ اور ایڈوکیٹ ملک سلیم اقبالایڈوکیٹ کی سر براہی میں ملنے والے ایک وفد کو کرائی۔ ملاقات میں وفد نے چکڑالہ پچنند روڈ اور گھمبیر پہ پل کی تعمیرکے لیے درخواست دی۔ وفد نے کہا کہ چکڑالہ کی ڈیڑھ لاکھ کی آبادی ہے ۔ چکڑالہ اور اس سے ملحقہ آبادیوں کے لیے یہ روڈ ایک گیم چینجر پراجیکٹ ثابت ہو سکتا ہے۔پل نہ ہونے کی وجہ سے دونوں اطرف کی آبادیوں کو پچا س کلو میٹر کا چکر لگانا پڑتا ہے۔