• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، ہائیکورٹ روڈ سیوریج لائن بندش سے گندا پانی سڑک پر بہنے لگا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )ہائیکورٹ روڈ پر سیوریج لائن کی بندش کے باعث گندا پانی روڈ پر بہنے لگا جس کی وجہ سے تعفن پھیلنے لگا ، پیدل چلنے والوں اور موٹرسائیکل سواروں کے کپڑے خراب ہو رہے ہیں مگر متعلقہ اداروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، یہ سلسلہ مہینوں سے نہیں بلکہ سالوں سے جاری ہے ، اہل علاقہ کے مطابق جی ٹی روڈ سواں پل سے ہائیکورٹ روڈ کی چڑھائی چڑھتے ہی سیوریج لائن بند ہونے کی وجہ سے گندا پانی روڈ پر بہنے لگتا ہے، اس روڈ سے گزرنے والوں کیلئے سیوریج کا یہ گندا پانی وبال جان بنا ہوا ہے ، شہریوں خصوصاً موٹر سائیکل سواروں کے کپڑے خراب ہونا روز کا معمول بن چکا ہے ، گندا پانی آنے کی وجہ سے روڈ کے بھی ٹوٹنے کا خدشہ ہے ، آرڈی اے حکام نے یہاں پرسڑک کے کچھ حصے کی مرمت تو کر دی ہے جبکہ روڈ کا باقی حصہ جگہ جگہ سے خستہ حالی کا شکار ہے ، اہل علاقہ نے واسا اور آرڈی اے حکام کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف دلاتے ہوئے کہا ہے کہ روڈ کی مرمت اور سیوریج لائن کی بحالی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں ۔
اسلام آباد سے مزید