• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکسز میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن

اسلام آباد(جنگ نیوز)اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن پروگریسو اتحاد گروپ کے بانی خالد عمران چوہدری نے ایف بی آر کی جانب سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکسز میں اضافے کوظالمانہ فیصلہ قرار دیکر مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ بیوروکریسی کی طرف سے سرکاری قیمتوںمیں غیر حقیقی اورنا قابل عمل اضافہ کارروباری طبقے کو کچلنے کے مترادف اور ملک دشمنی ہے،سرکاری قیمتوں میں حقیقی قیمتوں سے 500 گنا زیادہ اضافہ بیرون ملک سے آنے والی انویسٹمنٹ کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ریئل اسٹیٹ سے وابستہ لاکھوں لوگوں کا روزگار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد سے مزید