• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن دستے پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی ) پاکستان نے سوڈان کے شہر کوڈ گیلی میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پر ہونے والے گھناؤنےحملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی چھ فوجی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے ایک بیان میں دفتر خارجہ کا ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان ان قیمتی جانوں کے ضیاع پر بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن دستے تنازعات کو روکنے شہریوں کے تحفظ اور اقوام متحدہ کے پرچم تلے امن کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں صف اول کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید