اسلام آباد (رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حسن اظہر حیات کو پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) حسن اظہر حیات کا تقرر 3 سال کیلئے ایم پی ون اسکیل کے تحت کیاگیا ہے۔