• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض حمید کو سزا مکافات عمل، خود احتسابی کا عمل جاری رہے گا، وزیر مملکت خزانہ

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو سزا دے کر پاک فوج نے خود احتسابی کی روشن مثال قائم کی، جو پندرہ ماہ کے قانونی عمل کے بعد چارجز کی بنیاد پر دی گئی،ان کے مطابق عمران خان نے اسی شخص کے ذریعے نواز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کیخلاف تھانے دار کا کردار ادا کیا، یہ سب مکافاتِ عمل ہے اور خود احتسابی کا عمل جاری رہے گا،انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے صوبے این ایف سی کے معاملات پر کھلے ذہن کے ساتھ بات کریں، حکومت نے بہت ساری اصلاحات آئی ایم ایف کے بغیر بھی مکمل کرنے کا عزم کر رکھا ہے تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط اور خود کفیل بنایا جا سکے۔وزیر مملکت نے کہا کہ آئین میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے اور اگر کوئی جماعت مسلسل ریاست کے خلاف بیانیہ اختیار کرتی ہے تو نوبت آئینی کارروائی تک پہنچ سکتی ہے، وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون اور تعمیری مذاکرات ہی ملک کی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔
اہم خبریں سے مزید