اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پرکارٹل بنا کر قیمتیں بڑھانے پر اڑھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا، سی سی پی کے مطابق پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتیں بڑھانے کیلئے کارٹل بنا کر قیتموں میں اضافہ کر نے کاکا الزام ثابت ہوگیا جس پر کمپیٹیشن ٹریبونل نے مسابقتی کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا، پولٹری ایسوسی ایشن کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنےکا حکم دیا گیا ہے، پولٹری ایسوسی ایشن کی درخواست پر جرمانہ 5 کروڑ سےکم کرکے ڈھائی کروڑ روپے کر دیا گیا تاہم جرمانے کی سزا کو برقراررکھا گیا ہے، پولٹری ایسوسی ایشن کو 15 دن میں جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔کمپٹیشن کمیشن نے سال 2010 میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اور اس کے ممبرز پر پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ملی بھگت اور کارٹیل بنا کر اضافہ کرنے پر پانچ کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔