• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ اے سمیت رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا احتجاج، ایف بی آر نے اسلام آباد میں املاک کی نئی قیمتوں کے گوشوارے معطل کردیئے

اسلام آباد ( مہتاب حیدر/تنویرہاشمی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی جانب سے شدید احتجاج موصول ہونے کے بعد اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے لیے جائیداد کی ویلیوایشن ٹیبلز—جن میں کمرشل، رہائشی اور صنعتی علاقے شامل ہیں—معطل کر دی ہیں، چیئرمین ایف بی آر کے مطابق نئی قیمتوں کے گوشواروں پر نظرثانی کےلیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔ایف بی آر نے تمام علاقوں کے لیے ویلیوایشن ٹیبلز میں 100 سے 1200 فیصد تک اضافہ نوٹیفائی کیا تھا جو اب 31 جنوری 2026 تک موخر کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایچ اے نے کمشنر اسلام آباد سے شکایت کی تھی کہ اس کے کچھ حصے راولپنڈی کا حصہ قراردے جاچکے ہیں، انہیں اسلام آباد میں شامل کرنیکا جواز نہیں بنتا،اسلام آباد چیمبرآف کامرس نے بھی اس پردھرنے اور احتجاج کا انتباہ کیا تھا البتہ نئی پیشرفت کے بعد اسلام آباد چیمبرآف کامرس نے اسکا خیرمقدم کیا ہے۔تاہم یہ نوٹیفکیشن خاموشی سے جاری کیا گیا، نہ تو مشاورت کی گئی اور نہ ہی چیئرمین ایف بی آر، وزارتِ خزانہ کے اعلیٰ حکام یا وزیراعظم شہباز شریف سے منظوری لی گئی۔منگل کے روز رابطہ کرنے پر چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے دی نیوز کو بتایا کہ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کو 31 جنوری 2026 تک مؤخر (ہولڈ اِن ابیئنس) کر دیا گیا ہے اور ویلیوایشن ٹیبلز پر نظرِ ثانی کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔

kk


اہم خبریں سے مزید