• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی آئی کا پراپرٹی ویلیوایشن ٹیبل کی از سر نو جانچ کرنے اور معطل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ضلع اسلام آباد کے لیے 8 دسمبر 2025 کو جاری کردہ پراپرٹی ویلیوایشن ٹیبل کی از سر نو جانچ کرنے اور معطل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک بروقت اور کاروبار دوست قدم قرار دیا ہے۔آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود نے منگل کو صنعت، تجارت اور رئیل سٹیٹ سیکٹرز سے تعلق رکھنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معطل شدہ ویلیوایشن ٹیبل میں اصل مارکیٹ ریٹ سے کئی گنا زیادہ ویلیو کی عکاسی ہوتی ہے جس نے تاجر برادری کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں میں خوف و ہراس اور غیر یقینی کی کیفیت پیدا کردی ہے۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی مداخلت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا بروقت اقدام ملک کے بہترین معاشی مفاد میں کیا گیا اور سرمایہ کاروں اواسٹیک ہولڈرز کا اعتماد بحال کرنے میں مدد ملی۔

اہم خبریں سے مزید