اسلام آباد (ساجد چوہدری ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے ملک بھر میں کمزور موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ کی سست روی پر سوالات اٹھا دیئے، کمیٹی ارکان نے پی ٹی اے کی طرف سے موبائل سگنلز کوالٹی آف سروے پر جمع کرائی گئی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیدیا ، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی کے تمام ممبران پی ٹی اے کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ، پی ٹی اے ممبران اسمبلی کیلئے فوکل پرسن مقرر کرے،چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پی ٹی اے سرکاری محکموں میں نمبر ون رہی ہے، شزا فاطمہ نے کہا میٹا اور دیگر کمپنیاں سال میں دو بار پاکستان کا دورہ کرتی ہیں،سی ای او این آئی ٹی بی نے کہا کہ بیپ ایپلیکیشن کو دو ماہ میں لانچ کر دیا جائے گا۔