• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست؛ جنوری کے بلوں میں ریلیف کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (اسرار خان) بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست؛ جنوری کے بلوں میں ریلیف کی تیاریاں مکمل، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں رقم کی واپسی؛ سی پی پی اے کی نیپرا کو بجلی سستی کرنے کی تجویز۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین سمیت دیگر بجلی صارفین کے لیے جنوری 2026 کے بلوں میں معمولی کمی کا امکان ہے، کیونکہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں نومبر میں صارفین سے وصول کی گئی اضافی رقوم واپس کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ایک درخواست دائر کی ہے، جس میں فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار کے تحت صارفین کو 0.7182 روپے فی یونٹ واپس کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید