• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس جہانگیری کے 2 اعتراض مسترد کر دیئے

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ  نےڈگری کیس جسٹس جہانگیری کے 2 اعتراض مسترد کر دیئے، عدالت نے اپنے تحریری  فیصلے  میں قرار دیا کہ بنچز کی تشکیل چیف جسٹس ہائیکورٹ کا صوابدیدی اختیارہوتاہے،جسٹس جہانگیری نے  چیف جسٹس پر اعتراض کی ایک بھی قانونی وجہ بیان نہیں کی،عدالت نےاسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی مقدمے میں فریق بننے کی استدعا بھی مسترد  کر دی اور مقدمے کا ریکارڈ جسٹس طارق محمود جہانگیری کو فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ، چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل بنچ نے جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت کے بعدتحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید