اسلام آباد( طاہر خلیل )صدر مملکت آصف علی زرداری نے منگل کو ایوان صدر میں ظفر الحق حجازی سے وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد حجازی نے صدر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر زرداری نے ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے میں وفاقی ٹیکس محتسب کے کردار کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے محتسب کو مشورہ دیا کہ وہ شکایات کو بروقت نمٹانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال کریں۔