• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس، کے فور منصوبے میں تاخیر پر اظہار تشویش

اسلام آباد ( اسرار خان) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں کے فورمنصوبے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا، ارکان نے کہاکہ کراچی کے شہری برسوں سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں، نقصان عوام کو ہورہا ہے۔ پینے کے پانی کی شدید قلت ہے۔ کمیٹی نے صوبائی آبپاشی محکموں کو ہدایت کی کہ وہ گزشتہ دس برسوں کے دوران اپنی تحویل میں رہنے والی تمام اراضی کا مکمل ریکارڈ جمع کروائیں، جس میں لیز پر دی گئی زرعی زمینیں اور رہائشی پلاٹ بھی شامل ہوں، تاکہ غیر قانونی قبضوں کے بڑھتے ہوئے خدشات کا جائزہ لیا جا سکے۔کمیٹی، جس کی صدارت احمد عتیق انور کر رہے تھے، نے غیر قانونی قبضے والی زمینوں کی تفصیلات اور انہیں قبضہ مافیا سے واپس لینے کے لیے کیے گئے قانونی اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کی۔ ارکانِ کمیٹی نے پہلے سے واگزار کرائی گئی زمینوں کے اعداد و شمار پیش کرنے اور آئندہ قبضوں کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کی سفارش کی۔اجلاس میں کراچی کے پانی کے بحران پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ رکنِ قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے کے-فور منصوبے میں تاخیر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ “کراچی کے شہری برسوں سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ فنڈز ہوں یا دیگر وجوہات، نقصان صرف عوام کو ہو رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید