اسلام آباد(جنگ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان میں ہیڈ ماسٹرز کی بھرتیوں متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران کامیاب قراردیے جانے والے امیدواروں کے نام شائع کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکومت بلوچستان اور پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کر کےبھرتیوں سے روک دیا ،درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ صوبائی محکمہ تعلیم میں ہیڈ ماسٹر کی آسامیوں پر بھرتی کے دوران بی ایڈ کی شرط کو نظر انداز کرکے نااہل امیدواروں کو کامیاب قراردیا گیا۔