اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل کر دیا گیا۔ وفاقی شرعی عدالت اب اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں کام کرے گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ کے تھرڈ فلور پر کورٹ رومز تیار کر لئے گئے ہیں جن کے باہر وفاقی شرعی عدالت کے ججز کے نام کی تختیاں کی لگا دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ صدر مملکت نے وفاقی شرعی عدالت کی اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ منتقلی کی منظوری دی تھی۔