• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت جنگ میں گرائے گئے رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے

اسلام آباد ( فاروق اقدس) پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے،پاکستان کے ملٹی ڈومین آپریشنز نے فضائیہ کو مفلوج کیا اور بھارتی پائلٹس بے بس ثابت ہوئے،پہلی بار کسی فضائیہ نے سائبر اور عسکری اقدامات یکجا کر کے کاروائی کی،برطانوی دفاعی جریدہ ،پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں ہونے والی فضائی جھڑپ میں جسے جدید دور کی سب سے بڑی فضائی جنگ بھی قرار دیا گیا تھا، شرمناک ہزیمت اور زبردست نقصان کے باوجود بھارت آج بھی اپنی فضائی قوت کے دعوے کرتا نظر آتا ہے اور گمراہ کن مفروضوں سے یا تو حقائق کو مسخ کر کے پیش کرتا ہے یا پھر انہیں سامنے ہی نہیں لاتا، تاہم آپریشن سندور میں بھارت کے کتنے اور کون کون سے طیارے تباہ ہوئے، برطانوی دفاعی جریدے نے " کی ایرو " ایک تحقیقی رپورٹ میں اس کی تمام تفصیلات بالخصوص پاکستانی ہوا بازوں کی جانب سے صرف25 منٹ کی فضائی جنگ میں تباہ کیے جانے والے بھارتی فضائیہ کے چار رافیل لڑاکا طیاروں کی تصاویر اور ان کے سیریل نمبر سامنے لا کر بھارت کی بزعم خود دفاعی برتری کا پردہ چاک کر دیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر BS 001,BS 021BS o22اور BS027 تھے۔
اہم خبریں سے مزید