کراچی (نیوز ڈیسک)ایلون مسک نے پہلی بار 600بلین ڈالر(1681کھرب پاکستانی روپے) سے زائد مالیت حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ اسپیس ایکس کی قیمت 800بلین ڈالر (4241کھرب روپے) تک پہنچ گئی، ایلون مسک کا 42 فیصدحصہ ،ٹیسلا میں 197بلین ڈالر (552 کھرب روپے ) اثاثہ، مسک دنیا کے دوسرے امیر ترین فرد لیری پیج سے 425بلین ڈالر (1190 کھرب روپے) آگے،700بلین ڈالر (تقریباً 2 ہزار کھرب روپے) کی طرف بڑھ رہے ہیں۔فوربس کے مطابق ایلون مسک نے دنیا کی تاریخ میں پہلی بار 600 بلین ڈالر سے زائد کی مالیت حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ یہ سنگ میل اسپیس ایکس (SpaceX) کی بڑھتی ہوئی قیمت کی بدولت آیا، جس کی کمپنی کی مالیت اگست میں 400 بلین ڈالر سے بڑھ کر اب 800 بلین ڈالر ہو گئی ہے۔ مسک کے پاس اسپیس ایکس کا تقریباً 42 فیصد حصہ ہے، جس کی مالیت 336 بلین ڈالر ہے، اور ٹیسلا میں 12فیصد حصہ تقریباً 197 بلین ڈالر کے برابر ہے۔