کراچی (نیوز ڈیسک)دنیا کے 10امیر ترین افراد کی دولت 2.5ٹریلین ڈالر سے متجاوز،مسک سب سے آگے 638بلین، لیری پیج 265، سیرگی برن 247، جیف بیزوس 246بلین ڈالر کے مالک،ایک فرنچ، 9امریکی اور 8ٹیکنالوجی سے وابستہ ہیں، 4.2ٹریلین ڈالرمالیت کیساتھ اینویڈیا سب سے قیمتی کمپنی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے 10امیر ترین افراد کی مجموعی دولت 2.536 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جو سال کے آغاز سے 558.9 بلین ڈالر کا اضافہ ہے۔ ایلون مسک سب سے آگے ہیں جن کی دولت 638 بلین ڈالر ہے، جس میں سال کے دوران 205بلین کا اضافہ ہوا۔ دوسرے نمبر پر گوگل کے شریک بانی لیری پیج ہیں (265بلین)، تیسرے پر سیرگی برن (247 بلین)، اور چوتھے پر جیف بیزوس (246بلین) ہیں۔ پانچویں نمبر پر لیری ایلیسن (238 بلین) اور چھٹے پر مارک زکربرگ (229بلین) ہیں۔ ساتویں نمبر پر فرانس کے برنارڈ آرنو (202بلین)، آٹھویں پر اسٹیو بالمر (166بلین)، نویں پر جینسن ہوانگ (153 بلین)، اور دسویں پر وارن بفیٹ (152بلین) ہیں۔