کراچی (نیوز ڈیسک)افغانستان میں چھوڑاگیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی میں استعمال ہو رہا ہے،دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکام نے اعتراف کیا کہ کم از کم نصف اسٹاک غائب ہے اور ان ہتھیاروں کا سراغ نہیں ملا،زیادہ تر ہتھیار افغانستان کے سرحدی علاقوں میں شدت پسند گروپوں کے ہاتھوں میں پہنچ گئے۔یہ صورتحال خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ ، بین الاقوامی سیکورٹی اداروں کیلئے چیلنج ہے۔ افغانستان میں امریکی افواج کے چھوڑے گئے ہتھیار اب پاکستان میں دہشت گردی میں استعمال ہورہے ہیں۔